کویت اردو نیوز 12جنوری: سعودی عرب میں گاڑیوں کی جامع انشورنس کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں، لائلٹی ڈسکاؤنٹ کا حساب لگانے کے بعد، پچھلے اخراجات کے مقابلے میں اضافے کی شرح 260 فیصد رہی۔
کچھ گاڑیوں کے لیے جامع انشورنس کی کل قیمت 14,000 ریال سے زیادہ تک پہنچ گئی جبکہ لگژری گاڑیوں کی قیمت تقریباً 30,000 ریال سالانہ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی انشورنس کی شرحیں 800 سے 2,200 ریال تک بڑھ گئیں ہیں۔
کچھ کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی جامع انشورنس میں 175 فیصد کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ گاڑیوں کی انشورنس کی شرحوں میں یہ اضافہ ان تمام انشورنس کمپنیوں میں ہے جو ڈھائی ماہ سے پہلے شروع ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ جب گاڑی چلانے والے مرد اور خواتین کو نوجوانوں کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے تو بیمہ کی قیمت بڑھ جاتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو 30 سال سے کم عمر کے ہیں۔
ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث انشورنس کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنیوں نے اس اضافے کا جواز پیش کیا کہ ایک چھوٹی کار کی لائٹنگ کی قیمت 4000 ریال سے تجاوز کر جاتی ہے جبکہ ہلکے نقصان اور کچھ معمولی حادثات پر 20،000 ریال سے تجاوز کر جاتی ہے۔
ان اقدامات کے باعث ہائی ویز اور بیرونی سڑکوں پر ہونے والے بڑے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہائی ویز اور متعدد علاقوں میں خودکار نگرانی کے آلات نصب کئے گئے ہیں جو ڈرائیوروں کی رفتار کا تعین کرتے ہیں جس کے باعث ڈرائیور حضرات مخصوص سپیڈ پر قائم رہتے ہیں۔