کویت اردو نیوز 06 اپریل: پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 6 اپریل سے ہو چکا ہے۔
پاک ویلز کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی۔ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی۔
اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی کے برینڈ ویگنار وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ویگنار وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔ ویگنار اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔
سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔
سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔