کویت اردو نیوز، 24 اپریل: پشاور کے معروف سماجی کارکن پیر افتخار کے 12 سالہ بیٹے حافظ محمد مزمل سعید نے رمضان المبارک میں انوکھا اعزاز حاصل کرلیا۔
حافظ محمد مزمل نے اس بار پشاور کے علاقہ اندرون کوہاٹی گیٹ میں واقع مسجد حنیفہ میں یکم رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک نماز تراویح کی امامت کا شرف حاصل کیا۔
اس موقع پر حافظ محمد مزمل سعید نے کہا کہ وہ پاک رب کے حضور شکر گزار ہے کہ اللہ تعالی نے اس کو اس عمر میں نماز تراویح کی امامت کا شرف بخشا اور اپنے والدین کا بھی شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس کی اچھے طریقے سے پروش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہر نماز تراویح کے بعد امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
Related posts:
ٹائمز ورلڈ رینکنگ 2024 میں 39 پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل
چینی یونیورسٹی کی پاکستانی طلباء کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کی آفر
وزیر مذہبی امور نے حج 2024 کی قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا
طوفانی بارشوں کیوجہ سےگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا
ٹک ٹاک پر سے پابندی جلد ہی ہٹا لی جائے گی: وزیر آئی ٹی
اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پانچ پاکستانی گرفتار
پاکستان اسٹیٹ بینک نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جعلی قرار دے دیا
شوہر کے ہاتھوں جلنے والی بیوی اسپتال میں دم توڑ گئی