کویت اردو نیوز، 15اپریل: عمان کی رائل نیوی نے مسقط گورنریٹ میں سمندر میں چار عمانی شہریوں کو کشتی میں فنی خرابی کے باعث بچالیا ہے۔۔
وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ایک اہم بیان میں کہا کہ”عمان کی رائل نیوی کے بحری جہازوں میں سے ایک نے ایک عمانی ماہی گیر کی کشتی کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جس میں چار شہری سوار تھے، ہمیں رپورٹ موصول ہوئی کہ کشتی مسقط کے سمندری علاقے کے شمال مشرق میں سمندر میں تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی تھی۔
تاہم وقت پر ہی صورتحال سے نمٹ لیا گیا اور شاہی عمان پولیس کی کوسٹ گارڈ پولیس کے ساتھ مل کر کشتی کو جنوبی البطینہ گورنریٹ میں برکہ کی ولایت میں ماہی گیری کی بندرگاہ پر بحفاظت نکال کر لے جایا گیا،”