کویت اردو نیوز، 18اپریل: نیوم کے علاقے میں کسی بھی پروگرام کی شوٹنگ کی تکمیل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروڈیوسرز کے اخراجات میں سے 40 فیصد رقم کی واپسی کی آفر کی گئی ہے۔
یہ آفر سعودی عرب میں 500 بلین ڈالرز کے گیگا پروجیکٹ کی لانچنگ کے موقع پر کی گئی ہے جس میں میڈیا انڈسٹری کے لیے نیا ساؤنڈ اسٹیج لانچ کیا گیا۔
دو روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں فلم اور ٹی وی کی عالمی شہرت یافتہ 140 شخصیات نے شرکت کی، ساتھ ہی میڈیا پروجیکٹس کے مختلف مراحل، فلم پروڈکشن کے لیے دستیاب سہولتیں اور خاص طور پر مقامی انڈسٹری کے لیے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی گئی۔
گیگا ایونٹ میں شرکت کرنیوالے افراد کا تعلق سعودی عرب کے علاوہ شمالی امریکہ، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، متحدہ عرب امارات، ترکی، بھارت اور مراکش سے تھا