کویت اردو نیوز : ایک سعودی بچے نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں زائرین کرام کی خدمت کے لیے سیکیورٹی آفیسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی بچے نے حاجیوں کی خاطر جان قربان کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم کام حجاج کرام اور زائرین کا تحفظ، اور مملکت کی سلامتی ہے۔
سعودی بچے کا کہنا ہے کہ میں سیکیورٹی آفیسر بننا چاہتا ہوں اور مسجد الحرام میں تعینات ہونا چاہتا ہوں اور حجاج کرام و زائرین کرام کی خدمت کے ساتھ روزانہ عمرہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
امدادی کاموں کی اہمیت اور انکی سماجی افادیت کے پیش نظر مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں افطار ڈبوں کی تقسیم میں بھی بچوں نے پیش قدمی کی تھی ۔
واضح رہے کہ رضا کار حرمین شریفین میں مختلف امدادی کام کر رہے ہیں جس سے لوگوں کے ذہنوں میں اپنا اور سعودی معاشرے کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے۔