کویت اردو نیوز، 3 مئی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، پشاور، ہنگو، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا