کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: اے ایس ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے دوحہ جانے والی خاتون مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار خاتون اوکاڑہ کی رہائشی تھی اور غیر ملکی پرواز سے دوحہ جارہی تھی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے چیکنگ کے دوران خاتون کے سامان سے ہیروئن اور آئس سے بھرے 59 کیپسول برآمد کر لیے۔
اے ایس ایف حکام نے مسافر کو اتار کر اے این ایف کے حوالے کر دیا، ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔