کویت اردو نیوز 17 مئی: میٹا اپنے صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے فیچرز متعارف کروا رہا ہے لیکن ان سب میں سے اہم اور ہر شخص کی ضرورت کے مطابق ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسپورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کیا جا سکتا ہے۔
‘میٹا’ کے بانی مارک زکر برگ نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس کے نئے فیچر کا اعلان کیا۔ نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ
"ہم آپ کے پیغامات کو نجی اور محفوظ رکھنے کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آج ہم صارفین کے لیے ‘چیٹ لاک’ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں۔”
کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی بات چیت کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔
‘چیٹ لاک’ فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر کی جانے والی گفتگو کو لاک کر کے اس پر پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کی مدد سے اسے محفوظ کر سکتے ہیں۔
🆕 privacy feature just dropped 🔒
With Chat Lock, now you can keep your most private and personal conversations under lock and key with a password. pic.twitter.com/NsM5NOka9A
— WhatsApp (@WhatsApp) May 15, 2023
چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گا جس میں وہ تمام چیٹس موجود ہوں گی جن پر صارفین لاک لگائیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین جن چیٹس پر لاک لگائیں گے موبائل پر اس کے نوٹی فکیشن بھی اسکرین پر نمایاں نہیں ہوں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان تمام لوگوں کے لیے بہتر ہو گا جن کا فون اکثر ان کے اہلِ خانہ یا دوستوں کے پاس ہوتا ہے۔
چیٹ کو لاک کرنے کے لیے صارف کو اپنے چیٹ روم میں اس شخص کی چیٹ کو ٹیپ کرکے لاک کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا ۔