کویت اردو نیوز، 19مئی: عزیزیہ میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ نے ایک قابل تعریف اقدام اٹھایا ہے، جدہ میں واقع مطعم ثمر 70 سال سے زائد عمر کے بزرگوں، مساجد کے اماموں، مؤذن، بیواؤں اور مساجد کے نگرانوں کے لیے مفت کھانا فراہم کر رہا ہے۔
مزید برآں وہ اساتذہ کے لیے 50% رعایت کی پیشکش کر رہے ہیں۔ یہ ریستوراں عزیزیہ، جدہ میں واقع ہے جسکا مالک اور ریستوراں دنیا بھر میں تعریف کے مستحق ہیں۔
بلاشبہ ہمارے مذہب اسلام میں اس طرح کے نیک اعمال کی بہت زیادہ تعریف کی گئی ہے اور اس پر زور دیا گیا ہے۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کھانا دینا یا کھلانا ’’مومنوں کی خاصیت‘‘ ہے، جس پر اللہ نے آپ کو مزید رزق دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر آپ اسے صرف اللہ کے لیے اس کی راہ میں خرچ کریں گے۔
یہ پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ اور مثال ہے۔