کویت اردو نیوز : فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسیوں کو براہ راست متحد پلیٹ فارم سےالیکٹرانک طورپرمنتقل کیا جائیگا۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزوں کے اجراء یا تجدید کے لیے درخواست دہندگان خود 19 فروری بروز سوموار سے ہیلتھ انشورنس کی تفصیلات الیکٹرانک طور پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے انہیں دستاویزات کو دستی طور پر جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پالیسیاں جو کہ تسلیم شدہ ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کے ذریعہ جاری کی جاتی ہیں ، کو براہ راست متحد پلیٹ فارم سے الیکٹرانک طور پرمنتقل کیاجائیگا۔
آئی سی پی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی نے یقین دلایا کہ یہ عمل ایک محفوظ لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل عمل ویزا کی درخواست اور تجدید کے لیے وقت کو مختصر کر دے گا۔