کویت اردو نیوز، 20مئی: برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنرمندوں کے لئے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔
سرکاری مراسلے کے مطابق برطانیہ کو اس وقت افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے۔
برطانیہ کے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو شامل کیا گیا ہے، تمام کیٹیگریز کے لئے برطانیہ میں کم از کم اجرت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں موجود طلبہ تعلیم کے بعد کام کرنے والی سہولت سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمندوں کے لئے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا، منظور شدہ افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری کے لئے ویزہ فیس بھی کم رکھی گئی ہے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق افرادی قوت کی کمی کی کیٹیگری میں 31 کیٹیگریز مختص کی گئی ہیں
Breaker work in kwait