کویت اردو نیوز، 26مئی: عمان کی وزارت صحت (MoH) نے رہائشیوں کے لیے ایک ایسا نظام شروع کیا ہے جسمیں وہ ریذیڈنسی کی تجدید کے مقصد یا نئے رہائشی کارڈ حاصل کرنے کے لیے طبی معائنے کے نتائج آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔
وزارت صحت نے کہا: ”یہ سروس ‘میڈیکل فٹنس ایگزامینیشن سسٹم فار ریزیڈنسی پرپز’ کا حصہ ہے، جہاں یہ سسٹم رہائشیوں اور کمپنیوں کو رہائش کی تجدید کے لیے طبی معائنے کے نتائج آسانی سے حاصل کرنے یا سول افئیرز میں سروس سینٹرز سے ریزیڈنسی کارڈ حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔ اور اسکے علاوہ پہلی بار ویزا حاصل کرنے میں بھی مدد دیگا۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ اس نظام کا مقصد شفافیت کو بڑھانا، جعلی رپورٹس کو کم کرنا اور رائل عمان پولیس (ROP) کے ساتھ الیکٹرانک رابطے کے ذریعے میڈیکل رپورٹس جاری کرنے میں وقت اور محنت کی بچت کرنا ہے۔
فائدہ اٹھانے والے:
– بزنس مین اور افراد جو غیر ملکی کارکنوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیزیز سرویلنس اینڈ کنٹرول سسٹم کی پیروی، انتظام اور کنٹرول کرنے اور ضروری اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے
– نجی شعبے کے ہسپتال اور مراکز جو تارکین وطن کے لیے طبی معائنہ کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
سسٹم کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات:
-اہلکاروں کو کام کے طریقہ کار کو براہ راست منظم کرنے اور اس کی پیروی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
– کام کرنے کے لیے رہائش یا تجدید کے لیے تارکین وطن کے لیے طبی معائنہ
– ہیلتھ کارڈ جاری کرنے یا تجدید کرنے کے لیے طبی معائنہ
سٹڈی ویزا حاصل کرنے یا تجدید کرنے کے لیے طبی معائنہ
-فیملی انٹری ویزا کے حصول یا تجدید کے لیے طبی معائنہ
-تکنیکی ٹیموں اور ملاحوں کے لیے طبی معائنہ (اندراج یا تجدید)
-عمانی شہریت حاصل کرنے یا بحال کرنے کے لیے طبی معائنہ