کویت اردو نیوز، 5جون: سعودی عرب کے ٹریفک جنرل ڈائریکٹوریٹ نے 4 جون سے 7 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کی آن لائن نگرانی شروع کر دی ہے۔
سعودی عرب کے "ٹریفک پولیس” ڈپارٹمنٹ نے "ٹویٹر” پر ایک ٹویٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ ان خلاف ورزیوں میں
"کثیر لین والی سڑک پر دائیں لین میں گاڑی چلانے کے لیے ٹرکوں اور بھاری سامان کی عدم تعمیل، رات کو چلتے وقت یا ایسے موسمی حالات میں جہاں مرئیت صاف نہ ہو ضروری لائٹس کا استعمال نہ کرنا، روڈ ٹریفک کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر واضح لائسنس پلیٹوں والی گاڑیاں چلانا، پارکنگ کی جگہ نہ ہونے کے باوجود پارک کرنا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے وزن اور طول و عرض کی پیمائش کرنے والے اسٹیشنوں کو نظرانداز کرنا ، سڑک یا فٹ پاتھوں اوریا روڈ شولڈرز پر گاڑی چلانا جن میں گاڑی چلانا ممنوع ہے جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
البدء برصد (7) مخالفات مرورية إلكترونيًا .. اعتبارًا من الأحد المقبل.#المرور_السعودي pic.twitter.com/M0bAtvDbwv
— المرور السعودي (@eMoroor) May 28, 2023
ٹریفک پولیس نے زور دیا کہ یہ خلاف ورزیاں ان خلاف ورزیوں میں شامل ہیں جو عوامی تحفظ کو متاثر کرتی ہیں۔