کویت اردو نیوز 17 اگست 2023: 14 اگست 2003ء کو پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دبئی کے ویلفیئر کونسلر فواد علی خان تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
زیر نظر تصاویر میں فواد علی خان، ویلفیئر کونسلر پاکستانی ایمبیسی دبئی، سوشل سینٹر کے روح رواں خالد حسین چوہدری، صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، مفتی نور حسین افضل، غوث قادری، عبدالوحید، ممتاز سماجی رہنما جناب خلیل بونیری اور پاکستانی کمیونٹی کی گراں قدر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یوم آزادی کی مناسبت سے اسکول کے اسٹوڈنٹس کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا اور بچوں نے ملی نغموں پر شاندار ٹیبلوز پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی۔ آخر میں قراندازی کے ذریعے Skyline University کی جانب سے شرکاء میں گفٹ پیش کیے گئے۔