کویت اردو نیوز 10 جون: ایک المناک حادثے میں جنوبی مصر کے بحیرہ احمر میں ایک شارک نے ایک روسی سیاح کو ٹکر مار کر نگل لیا، جس سے سیاح کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ احمر کی گورنری میں غردقة ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ سیر کے لیے آئے 24 سالہ روسی سیاح کو شارک نے حملہ کر کے ہلاک کردیا جب کہ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق شارک نے سیاحوں کے گروپ پر حملہ کر کے روسی سیاح کو نگلنے کی کوشش کی ، لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ حکام ابھی تک باقیات تلاش کر رہے ہیں۔
ایک سال پہلے حملہ:
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحیرہ احمر کے اس ساحلی علاقے میں شارک کے حملے نسبتاً کم ہوتے ہیں۔ تاہم مصری حکام نے ایک سال قبل بحیرہ احمر کے ساحل کے ایک علاقے کو شارک کے حملے کے بعد بند کر دیا تھا جس میں غردقة میں ایک ریزورٹ کے قریب تیراکی کے لیے آنے والی ایک آسٹرین سیاح کی موت ہو گئی تھی۔
تحذير فيديو يتحمل محتوى صادم..
لحظة هجوم سمكة قرش على سائح في أحد شواطئ الغردقة بمصر !
(متداول) pic.twitter.com/cAObfo97Xy
— Trendnews24 | ترند الأخبار (@trendnews_24) June 8, 2023
مصری محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شارک کے حملے میں ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہونے والی 68 سالہ خاتون ایک نجی اسپتال میں لائے جانے کے فوراً بعد دم توڑ گئی تھی۔
واقعے کے بعد حکام نے علاقے کو 3 دن کے لیے بند کرنے اور ڈائیونگ، اسنارکلنگ اور سرفنگ سمیت تمام "سمندری سرگرمیوں” پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے بھی علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔