کویت اردو نیوز : ایک بیوہ خاتون نے میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ دیا ہے جس کے بعد، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف ہوگئی ہے ۔
بیوہ نے نیویارک کے غریب ترین بورو برونکس میں البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن کو ایک ارب ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
جب روتھ گوٹسمین کے 96 سالہ شوہر کا 2022 میں انتقال ہوا تو اس نے اپنی وراثت میں کچھ ایسا چھوڑا کہ اس کی بیوی بھی حیران رہ گئی۔
روتھ گوٹسمین نے کہا، "میرے شوہر نے ان اسٹاکس سے مجھے حیران کر دیا۔” ان کی صرف ہدایات یہ تھیں کہ میں پیسے کے ساتھ جو چاہوں وہ کرنے کے لیے آزاد ہوں۔
پہلے تو اسے یہ فیصلہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ اس رقم کا کیا کرنا ہے۔ لیکن اپنے بچوں کے مشورے کے بعد اس نے جو اقدام کیا وہ دنیا کو حیران کر دے گا کیونکہ اس نے یہ ساری رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔
ان کا کہناہےکہ "میں کالج کے طلباء کیلیے سرمایہ فراہم کرنا چاہتی تھی تاکہ ان کوتعلیم پر کچھ خرچ نہ کرنا پڑے،”
اسکا تحفہ اس قدربڑا ہے کہ، کالج کے ایک بیان کیمطابق، طلباء کو مستقبل میں کبھی بھی ٹیوشن فیس ادا نہیں کرنی پڑیگی۔
روتھ گوٹسمین نے 26 فروری کو کالج کےطلباء کیلیے 1 بلین ڈالر کےعطیہ کااعلان کیاتھا ۔