کویت اردو نیوز،15جون: پاکستانی عازمین حج کیلئے یوفون 4G نے سعودی عرب میں بے مثال ڈیٹا رومنگ اور واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ترجمان کے مطابق یوفون 4G نے سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین حج کے پری پیڈ صارفین کے لیے ایک کم قیمت ڈیٹا رومنگ آفر متعارف کرا دی ہے۔
اس خصوصی بنڈل سے صارفین کو واٹس ایپ کالز تک بھی بلارکاوٹ رسائی حاصل ہوگی تاکہ وہ باآسانی اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے رابطے میں رہ سکیں