کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کی تعداد 600 سے بڑھا کر 700 کردی گئی ہے، یہ سعودی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر فنڈڈ وظائف ہیں۔
پاکستان میں مقیم طلباء اور مملکت کے قانونی رہائشی دونوں ہی ان اسکالرشپس کے لیے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ 75% طلباء کو پاکستان سے وظائف دیے جائیں گے جبکہ 25% وظائف ملک میں مقیم پاکستانی طلباء کو دیے جائیں گے۔
اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور اسکالرشپ کے فوائد سمیت دیگر متعلقہ معلومات انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اسکے ساتھ منسلک ہیں۔