کویت اردو نیوز،19جون: قطر کی وزارت داخلہ کے سرچ اینڈ فالو اپ ڈپارٹمنٹ (ایم او آئی) نے ایشیائی قومیتوں کے 22 بھگوڑے گھریلو ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کارکنوں کے فرار ہونے کی رپورٹوں کے رجسٹرڈ اعداد و شمار کے مطابق یہ گرفتاریاں قطر کے مختلف علاقوں اور مقامات پر معائنہ کی مہم چلانے کے بعد عمل میں آئیں ۔
یہ مہم وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے کہ گھریلو ملازمین کے اپنے کفیلوں کے گھروں سے بھاگنے اور دوسرے آجر کے لیے کام کرنے کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیگی۔ قطر میں بھگوڑے کارکنوں کو ملازمت دینا غیر قانونی ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ گھر سے بھاگے ہوئے ملازمین کا سراغ لگانا اور ان کی گرفتاری سے "اس عمل کے نتیجے میں ہونے والے خطرات اور سماجی جرائم میں کمی آئے گی، ان کے آجروں کو ہونے والے مالی نقصانات، انکے کام اور رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کے چانسز بھی کم ہوجائینگے ”
اسطرح 22 خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
وزارت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قانونی جوابدہی سے بچنے کے لیے مفرور کارکنوں کو پناہ نہ دیں، بلکہ حکام کو ان کی اطلاع دیں۔