کویت اردو نیوز 22 اگست: سرکاری محکموں کے ملازمین کو 30 اگست سے کام پر واپس آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ وزارت برائے انسانی وسائل نے مملکت میں سرکاری شعبے کے ملازمین کو 30 اگست کو کام پر واپس آنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے ملک میں لگائی گئیں متعدد پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اونٹوں کی متعدد ریسیز بھی منعقد کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ مملکت نے کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 306370 واقعات ریکارڈ کیے جن میں 3619 اموات بھی شامل ہیں۔