کویت اردو نیوز،21جون:سعودی عرب نے اپنا کروز لائن برانڈ ارویا کروز لانچ کردیا ہے جو شہریوں اور غیر ملکیوں کو سمندر کی سیر کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔
عوامی سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیت کروز سعودی نے اس نئے پراجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا جو سعودی عرب کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور مہمان نوازی کا برملا اظہار ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اوریا کروز 2035 تک 1.3 ملین مہمانوں کا استقبال کرے گا اور تقریباً 50,000 براہ راست و بالواسطہ طور پر نئی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا۔
کروز سروس، اعلیٰ معیار کی حامل سہولتوں اور ساحل کی سیر کے پروگراموں کا خاکہ پیش کرے گا۔
ارویا کروزز کی آزاد آپریشنل اور انتظامی ٹیم کے سربراہ غسان خان کا کہنا ہے کہ اس کروز لائن کو ایک انٹرنیشنل کروزنگ منزل کے طور پر سعودی کی ترقی کے بنیادی عنصر کے طور پر شروع کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔
ارویا کروز کے ٹریوک پروگرام اور پیکجز پر ورکنگ جاری ہے اور ان کا اعلان آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا