کویت اردو نیوز،27جون: متحدہ عرب امارات میں 26جون سے الغویفت پورٹ سٹیشن پر زمینی راستے سے داخل ہونے والی غیر ملکی گاڑیوں کو فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکورٹی کے مطابق ای سروس کے ذریعے بیمہ کرانا لازمی ہوگا۔
ملک میں آنے والی غیر ملکی گاڑیاں الغویفت پورٹ سٹیشن پہنچنے سے پہلے آن لائن یہ انشورنس خرید سکتی ہیں۔
یہ سروس مسافروں یا مختلف الیکٹرانک چینلز کا استعمال کرتے ہوئے بندرگاہ عبور کرنے والوں کے لیے گزر آسان بناتی ہے ۔
سروس تک رسائی کے طریقے کے بارے میں تفصیلات آئی سی پی کی ویب سائٹhttps:/aber.shory.com پر دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ یہ IOS اور ANDROID آلات کے لیے دستیاب ہے، صارفین”SHORY ABER” ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
مسافروں کو بندرگاہوں پر پہنچنے پر انشورنس کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
اس مقصد کیلئے آئی سی پی مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور ملک میں داخل ہونے والی غیر ملکی گاڑیوں کے لیے ایک سمارٹ انشورنس سروس متعارف کروا کر زمینی بندرگاہوں پر موثر طریقہ کار کو یقینی بنائیگی۔
اس سروس تک کہیں سے بھی صرف دو منٹ میں آن لائن رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے مسافروں کے وقت اور پریشانی کی بچت ہوگی دوسرا ان کو پہنچنے پر اپنی کاریں چھوڑنے یا انشورنس فراہم کرنے والوں کو تلاش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی