کویت اردو نیوز،30جون: عید کے پر مسرت موقع پر مختلف سٹورز شاپنگ کرنے والوں کیلئے خاص رعایت اور ڈسکاؤنٹ پیکجز کا اعلان کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات اس بار بازی لے گیا اور وہاں کے سپر سٹورز نے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتنی رعایت دیدی کہ صارفین جان کر آپ حیران رہ گئے ۔
متحدہ عرب امارات کے سپر اسٹورز نے عید الاضحیٰ پر اشیائے صرف سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک رعایت کا اعلان کردیا۔
عید الاضحیٰ پر صارفین کی سہولت کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے سپر سٹورز نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سپر سٹورز نے نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء بلکہ کاسمیٹکس، کپڑوں، الیکٹرونکس سمیت دیگر اشیا پر بھی رعایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
صارفین سپر سٹورز سے رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کرسکتے ہیں۔
اس رعایت کے علاوہ سپر سٹورز کے اوقات کار بھی بڑھا دیئے گئے ہیں تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ خریداری کرسکیں اور انکو خریداری کیلئے کافی وقت میسر آسکے۔