کویت اردو نیوز،19جون:سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔
موسمیاتی مرکز نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ مکہ مکرمہ اور منیٰ 47 ڈگری، عرفات اور مزدلفہ 46 ڈگری، الصمان 45 ڈگری، حفر الباطن اور الدہنا 44، اور ودای الدواسی، شرورۃ، العلا اور الاحساء میں 43 درجے ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز مدینہ، دمام، التنہات اور الخرج میں درجہ حرارت 42 ڈگری، ریاض، بریدہ اور رفحاء میں 41 ڈگری اور تبوک میں 40 ڈگری رہا۔
سعودی عرب پہنچے لاکھوں عازمین حج کیلئے سخت گرمی میں سعودی حکومت کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔