کویت اردو نیوز،6جولائی: جنوبی میکسیکو میں سان پیڈرو نامی ٹاؤن کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے علاقے کی قدیم روایت کے تحت ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی۔
شادی میں روایتی رسومات کا بھرپوراہتمام کرتے ہوئے شہزادی نامی مادہ مگر مچھ کو دلہن کیطرح سجایا بھی گیا اور میئر نے اس سے وفاداری نبھانے کی قسم بھی کھائی۔
علاقے کی قدیم روایات کے تحت میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے روایتی جملے ادا کیے کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم محبت کے بغیر شادی نہیں کرسکتے اور میں شہزادی سے شادی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا یہ شادی میرے لوگوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گی اور اس قدیم روایت کو زندہ رکھنے کے لیے میں بہت خوش ہوں۔
شادی کی تقریب سے پہلے مادہ مگرمچھ کو گھر گھر لے جایا گیا تاکہ مقامی باشندے اسے اپنی بازوؤں میں لے کر رقص کر سکیں۔