کویت اردو نیوز : اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک 2 ہزار سال پرانا کمرہ دریافت ہوا ہے جس کی دیواروں کی خوبصورت پینٹنگز اب بھی محفوظ ہیں۔
یہ ایک قدیم محل کا کمرہ تھا اور ماہرین آثار قدیمہ 2018 سے اس جگہ کی کھدائی کر رہے ہیں جس کے دوران یہ دریافت ہوا تھا ، ماہرین کے مطابق یہ کمرہ 23 سو سال پرانا ہے۔
اس 5 میٹر کمرے کی دیوار پر موتی، سیپ، مرجان، سنگ مرمر و قیمتی شیشے کے شاندار نقش و نگار ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت نہ صرف نقش و نگار کے تحفظ کی وجہ سے خاص ہے بلکہ اس لیے بھی کہ اس میں اس دور کی جنگ اور بحری فتوحات کو بیان کیا گیا ہے۔
فتوحات کی اس تصویر نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دیواروں پر موجود مناظر حقیقی جگہوں کے ہو سکتے ہیں۔
ماہرین اب اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نقش و نگار کے لیے مرجان بحیرہ روم سے حاصل کیا گیا تھا یا بحیرہ احمر سے۔
ان کا خیال ہے کہ وہاں سے ملنے والی ایک نایاب نیلی پلیٹ پر دکھایا گیا ڈیزائن مصر کے قدیم شہر اسکندریہ سے لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قدیم زمانے میں طاقتور خاندان اس جگہ جمع ہوتے تھے اور مہمانوں کو اپنی حیثیت سے متاثر کرنے کی کوشش کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیواروں میں پائپ بھی ہیں جہاں سے پانی فوارے تک پہنچتاہوگا اور مختلف کھیل کھیلے جاتےہونگے۔
قدیم روم میں ایسے کمرے عام تھے لیکن نقش و نگار سے مزین محفوظ دیوار اس دریافت کو خاص بناتی ہے۔
ماہرین کو توقع ہے کہ اس سائٹ کو جنوری 2024 میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ان کی جانب سے اس جگہ کی کھدائی بھی جاری رہے گی تاکہ وہاں سے مزید رازوں کا پتہ چل سکے۔