کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023 : ضرورت رشتہ کے لیے دلہن نے حیران کن مطالبہ کر دیا۔ دلہن کے اشتہار نے سب کو حیران کر دیا کہ وہ کیسا جیون ساتھی چاہتی ہے؟
بھارت میں سوشل میڈیا پر ضرورت رشتہ کا ایک اشتہار سامنے آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔
اس اشتہار میں دلہن کو ایک جیون ساتھی چاہیے جو اس کا ’’سوشل میڈیا ریلز پارٹنر‘‘ ہو۔ ایک صارف نے ٹویٹر ایکس پر اسی طرح کے اشتہار کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئینسر کوایک دولہاکی تلاش ہے۔
خاتون نے لکھا، "میرا نام ریا ہے، میں ایک دولہا + حقیقی ساتھی کی تلاش میں ہوں جو کیمرے کے سامنے شرمائے نا اور میرے ساتھ ریلیشن شپ ریلز بنائے۔” انہوں نے مزید کہا، "وہ یہ بھی جانتا ہو کہ ٹرینڈنگ میوزک کے لیے مواد کیسے بنایا جاتا ہے اور جوائنٹ فیملی سےنہ ہو ۔ اشتہار میں لکھا ہے "جہاں تک تعلق ہے کہ مجھے کس قسم کے لوگ پسند نہیں ہیں، رابطہ کرنے سے پہلے Amazon Mini TV کی فلم ‘ہاف لو ہاف ارینج’ ضرور دیکھیں۔”
اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ "میرے ریلز اور وی لاگز میں ترمیم کرنے کے لیے دلہا پریمیئر پرو سافٹ ویئر جاننے والا ہو۔