کویت اردو نیوز،7جولائی: رائل عمان پولیس (آر او پی) نے جمعرات کو برایمی گورنری میں ایک جیولری اسٹور میں توڑ پھوڑ اور چوری کی کوشش کے الزام میں ایک تارک وطن کو گرفتار کرلیا۔
ایک بیان میں، آر او پی نے کہا، ‘برائمی کی پولیس کمانڈ نے برائمی کی ولایت میں حماسہ کے علاقے میں ایک زیورات کی دکان میں توڑ پھوڑ اور چوری کی کوشش کے الزام میں ایک ایشیائی شہری کو گرفتار کیا ہے اور اس سے جرم میں استعمال ہونے والے اوزار بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔