کویت اردو نیوز،10جولائی: قطر کی منسٹری آف پبلک ہیلتھ (MoPH) نے صارفین کو Teff فلور کریکرز کے خلاف خبردار کیا ہے – جس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخیں 30 جولائی، 17 اکتوبر اور 27 اکتوبر 2023 ہے۔
وزارت صحت نے 2، 3، 4، 6 مارچ اور 4 اپریل 2024 کی ایکسپائری ڈیٹ رکھنے والے، اسپینش Schalr Knusperprot Dunkel کریکر کے استعمال کے خلاف بھی انتباہ کیا، کیونکہ اس میں مشتبہ ایٹروپین اور اسکوپولامین کی آلودگیوں سطح اجازت شدہ لیول سے کئی گنا زیادہ تھی ۔
وزارت نے بتایا کہ اسے یورپی ریپڈ الرٹ سسٹم فار فوڈ اینڈ فیڈ (RASFF) کی جانب سے مذکورہ بالا مصنوعات کے بارے میں الرٹ دے دیا گیا تھا۔
وزارت کے مطابق ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں سپلائرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان مصنوعات کو فوری طور پر اکٹھا کریں اور مارکیٹ سے ان کو نکال دیں۔
اگر صارفین کے پاس فی الحال یہ اشیاء موجود ہیں، تو وزارت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ یا تو مصنوعات کو ٹھکانے لگائیں یا انہیں اس آؤٹ لیٹ پر واپس کردیں جہاں سے وہ خریدی گئی تھیں۔