کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد ککنگ کی تربیت لے کر عالمی باورچیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔
"ملینز کچن” میں قصیم کے علاقے میں سعودی عرب کے باورچیوں نے معذور افراد کےعلاوہ 100 سے زائد باورچیوں کو تعلیم اور ککنگ کی تربیت دی۔ تربیت حاصل کرنے والے افراد میں ڈاؤن سنڈروم،ذہنی اور جسمانی معذوری ، اندھے پن اور بہرے پن کے شکار افراد شامل ہیں۔
ان افراد کوٹرینرز ، گائیڈز اور ماہر باورچیوں کے گروپ نے کھانے اور مشروبات کی تیاری کی تربیت دی۔
باورچی خانے کے بانی فہد بن سعود العنزی کا کہنا ہے کہ "ہمیں اپنے سعودی کھانوں پر فخر ہے۔ ہمارے روایتی کھانوں میں موجود ہمارے ورثے نےہماری کھانے کی میزوں کو مختلف روایتی اشیاء سے مزین کردیا ہے۔ ہم ان کو مقامی و عالمی سطح پر باور کرانے کے لیے مستقل اقدامات کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پکوان کے شعبے میں بہت زیادہ دل چسپی رکھتا ہے ، ککنگ کا شعبہ ہماری طرز زندگی اور ہمارے رسوم و روایات کی عکاسی کرتا ہے ۔