کویت اردو نیوز، 2مئی: پشاور میں کار سرکار میں مداخلت اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے سابق رکن خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی فضل الہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے حلقے کی بجلی بند ہونے پر کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں کارکنوں سمیت زبردستی گھستے ہوئے بجلی بحال کرادی تھی جس پر پیسکو کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سابق رکن اسمبلی کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں دفعہ 506، 186، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

















