کویت اردو نیوز،5اگست: مصر میں امتحانات میں فیل ہونے پر 6 طلبہ و طالبات نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرڈالا۔
مصر میں ہائی اسکول کے 6 طلبہء نے چند مضامین میں فیل ہونے پر اپنی جان لے لی۔
مصر کے جنوب میں واقع سوہاج گورنری کی ایک طالبہ نے امتحان کے نتائج آنے کے کچھ دیر بعد ہی زہر پی کر خود کشی کر لی۔
قلیوبیہ گورنریٹ کے طوخ شہر میں 2 طالبات نے امتحان میں فیل ہونے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان دے دی جبکہ گورنری سے منسلک شہر کفر شکر میں بھی ایک طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کر لی۔
شرقیہ گورنری میں بھی ایک طالبہ نے گھر والوں کے ڈر سے امتحان میں فیل ہونے پر اپنے بیڈ روم میں گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔
بلبیس شہر میں ایک طالبہ نے ہائی اسکول کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنی جان لے لی ۔
شمالی مصر میں قلیوبیہ گورنریٹ میں واقع ایک شہر میں بھی امتحان میں ناکامی پر طالبہ نے خود کشی کرلی۔
حکام کو ایک ہائی اسکول نے بتایا کہ طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر زہرہلی دوا پی لی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی