کویت اردو نیوز ، 25 اکتوبر 2023 : سعودی عرب کی ضباء بندرگاہ پر انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے آنے والے سامان کی تلاشی کے دوران اناروں کی کھیپ میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا کہ اس نے بندرگاہ پر انار کی کھیپ میں چھپائی گئی 932,980 Captagon گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کھیپ بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والے سامان میں چھپائی گئی تھی۔
کسٹم اتھارٹی نے وضاحت کی کہ دبئی کی بندرگاہ کے ذریعے سعودی عرب میں ’انار‘ کی کھیپ موصول ہوئی تھی۔ اسے کسٹم کے طریقہ کار کے تحت تلاشی کے عمل سے گزاراگیا۔ جانچ سے معلوم ہوا کہ انار کے بیجوں کے اندر بڑی مقدار میں کیپٹاگون گولیاں چھپائی گئی تھیں۔
کسٹمز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی ترسیل کا آرڈر دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ کی کسی بھی سرگرمی سے نمٹنے کیلیے متعلقہ اداروں کے دئیے گئے فون نمبرز پر شکایات درج کریں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کی کسی بھی کوشش کوفوری طورپرناکام بنایاجاسکے۔