کویت اردو نیوز،19اگست: دبئی میں ویزا کاغذات ، پی آر یا کسی بھی سرکاری دستاویز میں جعلسازی کرنے پر اب 10 سال قید کی سزا ہوگی ۔
متحدہ عرب امارات پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہےکہ دبئی میں ویزا کاغذات ، پی آر یا کسی بھی سرکاری دستاویز میں جعلسازی پر 10 سال قید ہوگی ۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ قانون توڑنے کی نیت سے ویزا، رہائشی اجازت نامہ یا ان سے متعلق کسی اور سرکاری دستاویز کی جعلسازی پر جرمانہ اور 10 سال تک قید ہے۔جرمانے کا اطلاق صرف ان لوگوں پر نہیں ہوتا جو دستاویزات کی جعلسازی کرتے ہیں بلکہ ان لوگوں پر بھی ہوتا ہے جو جان بوجھ کر اپنے دستاویزات میں ردوبدل کرا تے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں 10,576 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا، جنہوں نے رہائشی اجازت نامے یا ویزا جعلی بنائے، سرکاری اجازت نامے کے بغیر کسی دوسری کمپنی کے لیے کام کرنے والے لوگ اور جن کے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی ان سب کیخلاف مقدمہ چلایا گیا۔