کویت اردو نیوز، یکم جون: سوشل میڈیا پر ایک ایسی وڈیو گردش میں ہے جسمیں ایک سنہری موٹر بائیک ایک کمرے میں کھڑی ہے اور اس کے پس منظر میں سعودی عرب کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ 27 سیکنڈ کی اس ٹک ٹاک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بائیک پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب کے حکمراں کی جانب سے تحفے میں ملی ہے۔
دسمبر 2022 میں، رونالڈو نے سعودی فٹ بال ٹیم النصر میں شمولیت اختیار کرنے پر رضامندی ظاہر کی، اور جنوری 2023 میں، اس نے اپنے کلب میں ڈیبیو کیا۔
یہ ہے وہ ویڈیو جو سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں ٹرینڈ کر رہی ہے۔
سوزوکی ہیابوسا نامی اسپورٹ موٹرسائیکل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو یہ بائیک تحفے میں دی ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ موٹر سائیکل فیصل ابو سارہ نامی شخص کی ہے جس کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔