کویت اردو نیوز : سعودی مملکت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی الحرمین ایکسپریس نے ماہ رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے روزانہ ٹرینیں چلانے کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ٹرین کی سیٹوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا اور گزشتہ سال 1.053 ملین مسافر اس سے مستفید ہوئے تھے جبکہ اس سال 1.330 ملین مسافر ان سیٹوں پر سفر کر سکیں گے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فی صد زیادہ ہے۔
سعودی ریلوے کمپنی "SAR” اپنے مسافروں کوبہتر خدمات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے۔ وہ الحرمین ٹرین کےمسافروں کےسفر کو آسان بنانیکی کوشش کرتا ہے۔
سعودی ریلوے کمپنی (SAR) نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین اس سال رمضان المبارک کے دوران مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان 2,748 ٹرپس کرے گی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فی صد زیادہ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حرمین ٹرین میں مکہ، مدینہ ، جدہ کے درمیان پانچ اسٹیشن شامل ہیں جہاں سے مسافر روانہ ہوتے ہیں۔یہ اسٹیشن مکہ، مدینہ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور جدہ ہیں۔
SAR نے رمضان المبارک کے آپریشنل پلان کے حوالے سے دو مقدس مساجد میں نماز کے اوقات کے مطابق اپنا شیڈول ترتیب دیا ہے۔