کویت اردو نیوز،22اگست: گزشتہ کئی برسوں سے دنیا کی سب سے قیمتی ٹی کیٹل کا تذکرہ جاری ہے تاہم، اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی ہے۔
اس قیمتی کیتلی کو ’دی ایگویئسٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت این سیٹھیا فاؤنڈیشن کے پاس ہے، یہ 18 قیراط سونے سے بنی ہے جس پر قیمتی ہیرے بھی جڑے گئے ہیں۔
9 اگست اس چکمتی دمکتی کیتلی کو گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے مہنگی کیتلی کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔
اس طرح کیتلی کی قیمت 88 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔اس کیتلی کےمرکز میں 6.67 قیراط کا یاقوت (روبی) پتھر لگا ہوا ہے۔
کیٹل پر لگے تراشیدہ ہیروں کو انتہائی مہارت سے کاٹ کر لگایا گیا ہے۔ کیتلی کا ایک حصہ معدوم شدہ بالوں والے ہاتھی (میمتھ) کے دانتوں سے بنایا گیا ہے جو اس کی نایابی مزید بڑھاتا ہے۔ اس کی اطراف 18 قیراط سونے اور اس کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ کیتلی کے اندر کا حصہ بھی سونے کا بنا ہے