کویت اردو نیوز : 8 سال کی محنت کے بعد 700,000 سے زائد ماچس کی تیلیوں سے تیار کردہ ایفل ٹاور نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پلوڈ نے 7.2 میٹر اونچا ایفل ٹاور ماچس کی تیلیوں سے بنایا۔
اس طرح انہوں نے ماچس کی تیلیوں سے سب سے اونچے ٹاور کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
رچرڈ پلوڈ کے مطابق، انہوں نے 8 سالوں میں 4,200 گھنٹے کام کیا اور ٹاور کی تعمیر کے لیے 7 لاکھ 6,000 سے زیادہ ماچس کی تیلیوں کا استعمال کیا۔ اس ٹاور کی تعمیر کے لیے 23 کلو گرام گلو بھی استعمال کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں 8 سال سے ماچس کی تیلیوں سے سب سے لمبا ماڈل بنا رہا تھا’۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پہلے رچرڈ پلوڈ کو بتایا تھا کہ ان کا ٹاور عالمی ریکارڈ حاصل نہیں کر سکا کیونکہ وہ عام طور پر دستیاب تیلیوں کا استعمال نہیں کرتے تھے۔
رچرڈ پلوڈ نے سب سے پہلے اس ٹاور کو سادہ تیلیوں کے ساتھ بنانا شروع کیا جسے اوپر سے کاٹنا پڑا۔اس سے تنگ آکر اس نے کمپنیوں سے سادہ تیلیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے پیش نظر گینز نے اسے بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار کردیا۔لیکن پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنا ارادہ بدل دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ڈائریکٹر مارک میکینلے نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارا ابتدائی ردعمل کافی سخت تھا لیکن رچرڈ پلوڈ کی کوشش کو اب عالمی ریکارڈ کا درجہ مل گیا ہے۔