کویت اردو نیوز،25اگست: عمان کی وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت (MHT) نے غیر لائسنس یافتہ گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹل مالکان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے اداروں کے لیے ٹوارزم لائسنس نہیں لیتے تو سخت کارروائی کے لئے تیار ہوجائیں۔
یہ انتباہ وزارت کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز اور ہوم اسٹے کو منظم کرنے کیلئے شروع کی گئی مہم کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔
اس مہم کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مالکان وزارت سے لائسنس حاصل کریں۔
وزارت کے مطابق، عمان میں 1,700 سے زائد غیر لائسنس یافتہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز ہیں جنکے باعث سلطنت عمان میں ٹوارزم سیکٹر کا معیار متاثر ہوتا ہے۔
ٹوارزم سیکٹر کو منظم کرنے اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے، وزارت نے ایک ماہ طویل آگاہی مہم شروع کی جس کا نام ’کوالٹی کی بنیاد لائسنسنگ سے ہوتی ہے‘۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ٹورازم لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت نے حال ہی میں ایک مہم شروع کی ہے جس کا نعرہ ‘معیار کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔
یعنی لائسنسنگ’ یہ ایک تعلیمی مہم ہے جس کا مقصد ہوٹل سکیٹر کے کام کو منظم کرنا اور غیر لائسنس یافتہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو ختم کرنا ہے جن کی تعداد سلطنت عمان میں بہت زیادہ ہے۔
الخصیبی نے مزید کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سلطنت عمان کے تمام ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں سیاحوں اور مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کوالٹی سروسز اور ٹوارزم کے شعبے کی ساکھ کو متاثر کرنے والی بدعنوانیوں کو کم کرکے غیر لائسنس یافتہ ہوٹلز کر ختم کرنا ہے