کویت اردو نیوز،29اگست: پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئرلائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں اپنے فلائٹ آپریشنز میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اعلان بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد بن ثمر الکعبی نے اپنے پاکستان دورہ کے دوران ایک سابق وزیر سے ملاقات کے دوران کیا۔
’دوران ملاقات یہ فیصلہ ہوا کہ گلف ایئر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں اپنے فلائٹ آپریشنز میں اضافہ کرے گی۔‘
بیان کے مطابق وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ چارٹرڈ پروازیں شروع کرنے کے امکان کے علاوہ ’مستقبل میں کوئٹہ کے لیے گلف ایئر کے فلائٹ آپریشن کو شروع کرنے پر بھی بات چیت کی۔‘
۔
’فریقین کے مابین فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور گلف ایئر کے درمیان کوڈ شیئرنگ کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔‘
سنہ 2015 میں گلف ائیر نے ملتان اور فیصل آباد کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا۔