کویت اردو نیوز،14ستمبر: مراکش کے بعد اب اسرائیل میں بھی تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار متان یاہو انگلمین نے کہا کہ جمعہ کو مراکش کو ایک مہلک زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اسرائیلی ریاست ان سخت وارننگز کے باوجود زلزلے کی تیاریوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
افریقی اور عرب ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع اسرائیل کو ایک بڑے اور مہلک زلزلے کے خطرے کا سامنا ہے۔
اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق اور ماہر ارضیات ڈاکٹر ایریل ہیمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑی شدت کا زلزلہ ”کب“ کا سوال ہے۔