کویت اردو نیوز 24 ستمبر: گزشتہ جمعہ کے روز کویت کے علاقے العمریہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک بیس سالہ خاتون اپنے شوہر کے ہاتھوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
پبلک پراسیکیوشن نے شوہر کو گھر کے اندر بجلی کی تار سے اپنی عرب بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں، اس کے پاس نشہ آور اور سائیکو ٹراپک مادوں کے استعمال بھی پایا گیا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن نے جائے وقوعہ پر ٹیمیں بھیج کر اور فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کو شامل کرکے واقعہ کا تیزی سے جواب دیا۔ ملزم نے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
شوہر نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن العمریہ کے علاقے میں غیر معمولی حالت میں پولیس کی متعدد گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کو فوری طور پر فروانیہ اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی بھرپور کوششیں اسے زندہ نہ کر سکیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
مزید پڑھیں: بھارتی عاشق کے ہاتھوں فلپائنی خاتون کی المناک موت
خیال رہے کہ چند روز قبل العمریہ کے ہی علاقے میں ایک بھارتی شہری نے اپنی فلپائنی گرل فرنڈ کو قتل کر کے خود کشی کر لی تھی۔