کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر ایک شہری نے فری اسٹائل ریسلنگ میں مارپیٹ سے متعلق حقیقت بتائی ہے اور وڈیو میں دیکھایا کہ ریسلرز کس طرح سےعوام کو دھوکہ دیتے ہیں
وڈیو بنانے والے نے ایک ویڈیو کلپ ریکارڈ کیا ہے ، جس میں اس نے فری اسٹائل ریسلنگ میں ہونے والی مار پیٹ کی حقیقت کو ظاہر کیاہے ،وڈیو سے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریسلرز کے درمیان ایک ڈرامہ ہے۔
ویڈیو میں دو پہلوانوں کو دکھایا گیاہے ، جن میں سے ایک نے دوسرے کو لوہے کی کرسی سے مارنے کا ڈرامہ کیا، جب کہ دوسرے نے بعد میں دھچکے کی شدت کےساتھ شدیدتکلیف میں ہونےکا ڈرامہ کیاہے ۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک پہلوان کو اپنے مخالف کو گھسیٹتے ہوئے اور ریسلنگ رِنگ کے ایک کونے پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے دکھایا گیاہے ، اس نے اس کو مارنے کے لیے جلدی سے کرسی لی، لیکن اس کومارنے پراس نےکرسی کوگھٹنے کے اوپر رنگ کے کونے پردےمارا جبکہ دوسرے ریسلرنے غیرحقیقی دھچکے سے درد میں ہونے کا ڈرامہ کیا۔
اس کلپ کے دستاویزی فلم نگار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ان کو بے نقاب کیاہے ، ایک آزاد نظر کے ساتھ۔ اس نے اوپر سے کرسی کو مارنا شروع کیا، اور دوسرے نے یوں ایکٹنگ کی کہ وہ دھچکے سے تکلیف میں ہے ۔