کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023: آئی سی سی نےبھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈکپ کےلئے کمینٹیٹرز کےپینل کا اعلان کر دیا ہے ،انگلینڈ کے ایون مورگن ، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور شین واٹسن کمینٹری پینل میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق رمیز راجا ، روی شاستری ،لیزا سٹھالکر ، ایرون فنچ، سنیل گواسکر،ناصر حسین، ایئن اسمتھ، ایئن بشپ اور میتھیو ہیڈن، بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وقار یونس ، شان پولاک، انجم چوپڑا ، سائمن ڈول، مائیکل ایتھر ٹن ، مپومیلیلو مبانگوا ، دنیش کارتھک ، سنجے منجریکر کمینٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔
اطہر علی خان،مارک ہوورڈ رسل آرنلڈ ، ہرشا بھوگلے، ڈرک نینیز، سیموئیل بدری ، نائیڈو، مارک نکولز ، نٹالی گرمانوس، ایئن وارڈ کمینٹری بھی کریں گے۔