کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : امریکہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے کانگریس کے پاس صرف اور صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ، فنڈنگ بل منظور نہ ہونے سے یکم اکتوبر کو لاکھوں ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ جائیں گے جب کہ 70 لاکھ بچے اور خواتین خوراک کی کمی سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔
اراکین پارلیمنٹ اور امریکی حکومت کے دمیان اختلافات تا حال برقرار ہیں، شٹ ڈاؤن سے بچنے کےلیے کانگریس کے پاس صرف اور صرف ایک دن رہ گیا ہے، اپوزیشن اور حکومت کا مشترکہ فنڈنگ بل منظور نہ ہونے سے لاکھوں ملازمین تںخواہوں سے محروم ہو جائیں گے ۔
ہفتے کے روز فنڈنگ بل پر دستخط نہ ہونے سے یکم اکتوبر کو 21 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ جائیں گے جب کہ 40 لاکھ کنٹریکٹرز کو چیک جاری نہیں ہو پائیں گے جب کہ 70 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کرنے والے ادارے کے پاس خرچ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ۔
شٹ ڈاؤن کی صورت میں امریکہ کی وزارت دفاع کے 13 لاکھ ملازمین بغیر تنخواہ کےہی کام کریں گے، جن میں فوجی اہلکاروں سمیت دیگر کنٹریکٹرز شامل ہیں ۔