کویت اردو نیوز، 30 ستمبر 2023: سوشل میڈیا پر خون آلود چہرے والے ایک چھوٹے بچے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد لبنانی شہریوں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں پیش آنے والے اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے ۔
کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ملک کے شمال میں ساحلی شہر طرابلس کے رہائشیوں کو سڑک کے قریب ایک زخمی بچہ ملا ، بچے کے چہرے اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔
شہریوں کے مطابق بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی اور اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بچہ اپنے والد کے ساتھ کار میں جا رہا تھا ، باپ اونچی آواز میں میوزک سن رہا تھا۔ اسی دوران بچہ اچانک کھڑکی سے باہر گر گیا جب کہ والد بچے کی طرف توجہ دئیے بغیر آدھے گھنٹے تک گاڑی چلاتا رہا۔
سقوط طفل من نافذة سيارة والده ليتم العثور عليه من قبل المواطنين .. هذا ما جرى في الميناء !
بعد العثور على طفل مصاب برضوض في الوجه والقدمين عملت فرق الاسعاف في جهاز الطوارئ والاغاثة على اسعافه ميدانياً ، فيما افادت المصادر انه تم تسلميه لاحقاً الى والديه ليتبين انه وخلال وجوده في… pic.twitter.com/l4ltzcySmm
— مصدر مسؤول (@fouadkhreiss) September 28, 2023
اس واقعہ سے سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کئی صارفین نے اس رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے ۔
اس دوران بہت سے لبنانیوں نے سڑکوں پر افراتفری اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔