کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023: فرانس نے آئی فون 12 کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی گئی۔ فرانسیسی حکام نے ایپل کی جانب سے آئی فون 12 کے لیے جاری کردہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ ہفتے فرانس نے برقی مقناطیسی تابکاری کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد ملک میں آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔
فرانس نے ایپل کو حکم دیا تھا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکامی پر ملک میں موجود تمام یونٹس کو واپس بلا لے۔ جبکہ دیگر یورپی ممالک نے خبردار کیا تھا کہ وہ بھی فرانس کے فیصلے کو تسلیم کریں ۔
ایپل نے واضح کیا تھا کہ ریگولیٹری باڈی (ANFR) کو کمپنی اور تھرڈ پارٹیز کی جانب سے تمام لیب ٹیسٹ کے نتائج ایجنسی کو جمع کرائے گئے ہیں جس سےظاہرہوتاہےکہ ڈیوائس تمام قانونی تقاضوں کوپوراکرتی ہے۔
اس ہفتے کے آخر میں، ایپل نے فرانسیسی حکام کو اپنے آئی فون 12 کے لیے تابکاری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کیا۔ جس کی تصدیق فرانسیسی ڈیجیٹل وزارت کے ذرائع نے کی ہے۔ آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کے اقدام سے بیلجیئم، جرمنی اور ہالینڈ میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ۔