کویت اردو نیوز : بھارت میں جوڑے کے درمیان ساڑھی کے معاملے پر تنازع اتنی دیر تک جاری رہا کہ میاں بیوی نے طلاق کی درخواست دائر کر ڈالی۔
کونسلرز کے ساتھ بار بار ملاقاتوں کے باوجود، جوڑا اپنے معاملات کو حل کرنے میں ناکام رہے اور بالآخر پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ طلاق چاہتے ہیں اور اس معاملے کا فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کو ایک ساتھ رہنے پر راضی کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم ساڑھی کے انتخاب کا تنازع حل ہونا مشکل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ شہر میں ایک جوڑے نے ایک دوسرے کے خلاف ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی اور طلاق کا دعویٰ دائر کر دیا ہے کیونکہ بیوی نے شوہر کی طسند کی ساڑھی پہننے سے انکار کر دیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔
دیپک نے تقریباً8 ماہ قبل اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع کی ایک خاتون سےشادی کی تھی۔دیپک یہ چاہتا تھاکہ اسکی بیوی اسی کی پسند کی ساڑھی پہنیں لیکن اس نے اپنی مرضی کی ساڑھی پہننے پر اصرار کیا جس کی وجہ سے ان کے درمیان آئے روز جھگڑے ہونے لگے