کویت اردو نیوز ، 4 اکتوبر 2023: پولیس نےقبروں سےچھوٹےبچوں کی لاشیں نکالنےکےحوالےسے کارروائی کرتےہوئے مانی نامی خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مانی نامی ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک پانچ بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے۔ ملزم ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے جبکہ اس کے خلاف دفعہ 297 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف تھا۔ ملزمان بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد لاش کو قبر سے نکال کر قبر سے دس سے پندرہ گز کے فاصلے پررکھتاتھا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم مانی لاش کے ورثاء کو اپنی حرکتوں سے آگاہ کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔